Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

حوثیوں کا مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملہ، پاکستان کی شدید مذمت

پاکستان نے سعودی عرب کے مقدس اور تاریخی شہر مدینہ منورہ میں شہری بجلی تنصیب پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

گزشتہ روزسعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا تھا کہ حوثیوں نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملہ کیا جس کے باعث کئی ٹرانسفارمرز بند ہو گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مدینہ منورہ میں 29 ستمبر کو طیبہ بجلی تقسیم کار اسٹیشن پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے،نبی کریمﷺ کی مسجدِ اقدس کو بجلی فراہم کرنے والے شہری انفراسٹرکچر پر حملہ انتہائی قابلِ مذمت اقدام ہے۔

Related posts

پاک چین دوستی مشترکہ سوچ ، باہمی احترام اور علاقائی ترقی کے عزم سے مضبوط ہو رہی ہے ، اسحاق ڈار

Mobeera Fatima

بھارت میں لاپتہ بنگلہ دیشی رکن اسمبلی قتل

admin

ٹیکساس میں ٹرک الٹنے سے 20 لاکھ شہد کی مکھیاں آزاد، انوکھی تصاویر دیکھیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment