Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)  کے رہنماؤں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا، دونوں کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔

شیخ وقاص اکرم اور زین قریشی کیخلاف اشتہاری کی کاروائی شروع کردی گئی۔شعیب شاہین، علی بخاری اور علی شاہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلی گئیں، کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر2026 تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔

Related posts

تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر مستعفی

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

Mobeera Fatima

سابق فوجیوں کا تجربہ، رہنمائی اور مسلسل رابطہ پاک فوج کا قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے، فیلڈ مارشل

Mobeera Fatima

Leave a Comment