سعودی دارالحکومت ریاض میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیفس آف جنرل اسٹاف کا اجلاس ہوا، جس میں سعودی عرب کے دفاع اور سلامتی کے لیے پختہ عزم کا اظہار کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق اجلاس میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف اور ترکیے کے اعلیٰ عسکری حکام شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب کو درپیش سکیورٹی صورتحال اور خطرات کا جائزہ لیا گیا جبکہ شرکاء نے مقدس شہر مکہ اور شہری و معاشی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کی۔
اجلاس میں سعودی مسلح افواج کی عوام کے تحفظ اور مملکت کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے پیشہ ورانہ کارکردگی اور مستعدی کو سراہا گیا۔
اس کے علاوہ شرکاء نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی مسلح افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور انٹیلی جنس شیئرنگ، عسکری رابطہ کاری اور دفاعی صلاحیتوں کے انضمام کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔
🗓️ 25 Eylül 2026
Genelkurmay Başkanı Orgeneral Selçuk Bayraktaroğlu, Türkiye, Pakistan ve Suudi Arabistan arasında imzalanan Mekke Ortak Savunma Anlaşması kapsamında, Riyad/Suudi Arabistan’da düzenlenen toplantıya, Pakistan Savunma Kuvvetleri ve Kara Kuvvetleri Komutanı Mareşal Syed Asim Munir ve Suudi Arabistan Genelkurmay Başkanı Orgeneral Fayyadh Bin Hamed Al-Ruwaili ile birlikte katılım sağladı.
#TürkSilahlıKuvvetleri
#MillîSavunmaBakanlığı— TSK (@TSKGnkur) September 25, 2026
