Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ڈنمارک اور گرین لینڈ سے معاہدے کا اعلان، سکیورٹی پر ہمارا کنٹرول ہو گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ معاہدے کا اعلان کر دیا۔

ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکا نے  ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ جس کے تحت گرین لینڈ میں سلامتی اور دیگر تمام ضروریات کے حوالے سے امریکا کو مستقل کنٹرول حاصل ہو گا اور اس طرح امریکا کے تمام خدشات دور ہوجائیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس معاہدے پر امریکا کو کوئی خرچ نہیں اٹھانا پڑے گا، ہم نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے نمائندوں کے ساتھ مل کر اس بات کی ضمانت دی ہے کہ امریکا کو ہمیشہ کے لیے گرین لینڈ میں اپنی اور گرین لینڈ کی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہو گی۔

خیال رہے کہ گرین لینڈ تیل، گیس اور نایاب زمینی معدنیات کے وسیع ذخائر سے مالا مال ہے، اس لئے امریکا گرین لینڈ کو اپنی اور عالمی سلامتی کے لیے انتہائی اہم سمجھتا ہے۔ قطب شمالی کے خطے میں روس اور چین کی بڑھتی ہوئی فوجی اور تجارتی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا اس جزیرے پر اپنا اثر و رسوخ بڑھانا چاہتا ہے۔

 

Related posts

ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی بحری بیڑے اور فوجی اڈوں پر حملے ، ایندھن کے ذخائر میں آتشزدگی

Mobeera Fatima

19 سالہ کازیا لز میجو مس یونیورس انڈیا 2026 بن گئیں

Mobeera Fatima

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچے سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کر سکیں گے ، بل منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment