Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

مشرقی کانگو کے شہر بوکاوو میں خوفناک آتشزدگی، 2 اسکول، 300 گھر جل کر راکھ، 29 طلبہ ہلاک

وسطی افریقا کے ملک مشرقی کانگو کے شہر بوکاوو میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 اسکول اور 300 گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے، آگ لگنے کے نتیجے میں 29 طلبہ ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کانگو شہر پر کنٹرول رکھنے والے ایک باغی گروپ ’ایم 23‘ کے ترجمان لارنس کانیوکا نے اس حوالے سے بتایا کہ آگ لگنے سے مرنے والوں میں 19 لڑکیاں اور 10 لڑکے شامل ہیں۔

مقامی منتظم موئز لوبالا کے مطابق آگ پہلے ایک گھر میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی اور قریبی دو اسکولوں سمیت دیگر گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، کئی طلبہ فوراہا سیکنڈری اسکول کے اندر پھنس گئے جو موت کے منہ میں چلے گئے۔

ایک مقامی اسپتال کے اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ یہاں 50 سے زائد طلبہ کو لایا گیا تھا، جن میں سے 14 بچوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ جبکہ 21 مریض اب بھی آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب حکام نے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related posts

امریکا نے وینزویلا کے تیل کی برآمدات سے منسلک 2 آئل ٹینکرز کو ضبط کر لیا

Mobeera Fatima

بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات ، ننکانہ صاحب میں جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان

Mobeera Fatima

عالمی میڈیا بھی مودی کی نفرت انگیز پالیسی پر بول اٹھا

Mobeera Fatima

Leave a Comment