امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 87 سینٹ یعنی 0.92 فیصد اضافے کے بعد 95.52 ڈالر اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کی قیمت 80 سینٹ یعنی 0.89 فیصد بڑھ کر 91.02 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
دونوں بینچ مارک تیل کی قیمتوں میں منگل کے روز بھی 4 ڈالر سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا تھا۔ برینٹ کی قیمت میں 24 جولائی کے بعد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 23 جولائی کے بعد یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔
