Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کیخلاف مقدمے کی سماعت 2028 میں کرنے کا فیصلہ

11 ستمبر 2001 کے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے خلاف مقدمے کی سماعت ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی ہے۔

امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق امریکی فوجی جج نے مقدمے کی نئی تاریخ 5 جون 2028 مقرر کر دی ہے، نئی تاریخ حملوں کے تقریباً 27 سال بعد اور خالد شیخ محمد اور ان کے شریک ملزمان کی پہلی مرتبہ فردِ جرم عائد کیے جانے کے تقریباً 20 سال بعد مقرر کی گئی ہے۔

مقدمے کی نگرانی کرنے والے امریکی فضائیہ کے لیفٹیننٹ کرنل مائیکل شراما نے بدھ کو نئی تاریخ مقرر کی۔ فوجی عدالت کے جج نے پراسیکیوشن کی جانب سے 2027 میں ٹرائل شروع کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related posts

بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کر لیا، اعظم سواتی

Mobeera Fatima

اسلام آباد میں بلا اجازت جلسہ کرنے پر 3 سال قید ہو گی ، سینٹ کمیٹی میں بل منظور

Mobeera Fatima

پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment