Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی

جہلم کے قریب کالا گجراں ریلوے اسٹیشن پر راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین راول ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق راول ایکسپریس رات ساڑھے 12 بجے راولپنڈی سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ٹرین جب جہلم کے قریب کالا گجراں اسٹیشن پہنچی تو بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن اور 3 بوگیاں متاثر ہوئی ہیں، تاہم مسافروں میں سے کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد متعلقہ عملے نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کردیا، جبکہ متاثرہ ٹرین کی بحالی اور ریل ٹریک کو معمول کے مطابق کھولنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

حادثے کے باعث ٹرین سروس کے معمول کے شیڈول کے متاثر ہونے کا امکان ہے، تاہم ریلوے حکام کی جانب سے مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔

Related posts

دشمنی کا شاخسانہ ، پشاور میں 6 افراد گھر کے اندر قتل

Mobeera Fatima

یحییٰ آفریدی ملک کے 30 ویں چیف جسٹس بن گئے

Mobeera Fatima

مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ، انڈے بھی مزید مہنگے

Mobeera Fatima

Leave a Comment