Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

افغانستان سے بات چیت کیلئے تیار، امریکا اور ایران میں کشیدگی کم کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور فوجی تعطل کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ موجودہ علاقائی چیلنجز کا پائیدار حل بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس مقصد کے لیے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 24 اگست کو ایران کا دورہ کیا ، فیلڈ مارشل کی ایرانی حکام سے خطے میں کشیدگی کے خاتمے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران پاکستان کے ثالثی کردار کے تناظر میں تھا۔

Related posts

فوج کا ریلیف آپریشن جاری، سیلاب سے 393 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Mobeera Fatima

حکومت کسانوں کے ساتھ ظلم نہ کرے، گندم خرید کر فلسطین کے عوام کو بھیجے، بلاول بھٹو

admin

صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 پر دستخط کر دیئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment