Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

کیا پاکستان میں بھی کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی؟

دنیا بھر کے کئی ممالک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے بعد اب پاکستان میں بھی اس حوالے سے بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

مدعی کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملک میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرتے ہوئے اس پر قانون سازی کی جائے۔

اس کے علاوہ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ بچوں کی عمر کی تصدیق کے لیے نظام بھی متعارف کروایا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بچے سائبر بلنگ، آن لائن ہراسانی اور نقصان دہ مواد کا شکار ہو رہے ہیں، اس لیے ریاست کو ایک جامع قانونی و ریگولیٹری نظام بنانا چاہیے۔

Related posts

چین چاند کے پراسرار حصے سے مٹی زمین پر لانے والا پہلا ملک بن گیا

admin

پاکستان میں پہلی بار فیک اکاؤنٹس کی روک تھام کیلئے ڈیٹا پروٹیکشن بل تیار

Mobeera Fatima

ایپل کی جانب سے سستا ترین آئی فون متعارف کرائے جانے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment