Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

چکوال میں آسٹریلوی بچی کی ہلاکت، سی سی ڈی کانسٹیبل ذمہ دار قرار

پنجاب کے شہر چکوال میں 9 سالہ آسٹریلوی شہری ہانیہ احمد کی ہلاکت کی تحقیقات میں پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ایک کانسٹیبل کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کانسٹیبل نے اعلیٰ افسران کی اجازت کے بغیر ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔

واقعہ 10 اور 11 جون کی درمیانی شب چکوال میں سی سی ڈی تھانے کے باہر پیش آیا۔ آسٹریلوی شہری عدیل احمد، ان کی اہلیہ اور دو کمسن بچے اپنی کار میں جارہے تھے کہ انہیں دو مسلح افراد نے روک کر لوٹنے کی کوشش کی، اس دوران قریب ہی موجود کانسٹیبل نے عدیل احمد کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کی 9 سالہ بیٹی ہانیہ جاں بحق جبکہ عدیل اور ان کا بیٹا عفان زخمی ہوگئے۔

مذکورہ واقعے کے ایک ہفتے بعد 18 جون کو سی سی ڈی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ اور پنجاب پولیس کے آئی جی عبد الکریم نے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ تحقیقات ایک ہفتے میں مکمل کرلی جائیں گی۔ تاہم تحقیقاتی رپورٹ 28 جولائی کو چالان کی صورت میں پراسیکیوٹر کے دفتر میں جمع کرائی گئی۔

Related posts

حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں بڑی کمی کر دی

Mobeera Fatima

مری کا موسم شدید خراب، مقامی افراد اور سیاحوں کیلئے اہم ہدایات

Mobeera Fatima

فوج کا ریلیف آپریشن جاری، سیلاب سے 393 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment