براڈ پیک حادثہ میں ہلاک 5غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو سے اسلام آباد پہنچا دی گئی ہیں ،
میتیں متعلقہ سفارت خانوں کے حوالے کی جائیں گی،پاک فوج کی جانب سے سول انتظامیہ اور سفارتی حکام کومعاونت فراہمی جاری ہے۔
یاد رہے براڈ پیک پر 31 جولائی کو برفانی تودہ گرنے سے 10 غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے،گزشتہ روز 5 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمدکی گئی تھیں۔
براڈ پیک پر 10 عالمی کوہ پیما حادثے کے بعد لاپتہ، 4 لاشیں برآمد، آپریشن جاری
قبل ازیں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں عالمی شہرت یافتہ برطانوی نژاد نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔
نرمل پرجا کی کمپنی ’’ایلیٹ ایکسپیڈیشنز‘‘ نے بیان میں کہا کہ انتہائی دکھ اور بھاری دل کے ساتھ اس بات کی تصدیق کی جاتی ہے کہ 43 سالہ نرمل پرجا جمعرات کو براڈ پیک پر گرنے والے برفانی تودے میں جان کی بازی ہار گئے۔
— Elite Exped (@eliteexped) August 1, 2026
I was truly saddened to hear of the tragic death of Nirmal Purja and those who lost their lives in the avalanche on Broad Peak. Nims served with distinction in the British Armed Forces before becoming one of the world’s greatest mountaineers, putting Nepalese climbers on the map.…
— The Prince and Princess of Wales (@KensingtonRoyal) August 1, 2026
نرمل پرجا 2019 میں اس وقت عالمی شہرت کی بلندیوں پر پہنچے جب انہوں نے دنیا کی 14 بلند ترین، آٹھ ہزار میٹر سے زائد بلند چوٹیوں کو صرف 189 دن میں سر کر کے سات برس سے زائد پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ ان کی غیر معمولی کامیابی پر مبنی نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم”14 Peaks: Nothing Is Impossible” نے بھی انہیں دنیا بھر میں مزید مقبول بنایا۔

