Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ امریکی ڈالر کی قدر اور تیل کی قیمتوں میں کمی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 2.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4,162.83 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی، جو دو ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز 1 فیصد اضافے کے بعد 4,191.90 ڈالر فی اونس پر رہے۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ چاندی کی قیمت 2 فیصد بڑھ کر 60.70 ڈالر فی اونس ہو گئی، پلاٹینم 1 فیصد اضافے کے ساتھ 1,751.03 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 0.5 فیصد اضافے کے بعد 1,360.25 ڈالر فی اونس پر رہا۔

او اے این ڈی اے کے سینئر مارکیٹ تجزیہ کار کیلون وونگ کے مطابق، “تیل کے ساتھ سونے کا تعلق اب بھی برقرار ہے کیونکہ تیل کی قیمتیں عالمی معیشت اور مہنگائی کے دباؤ پر نمایاں اثر ڈالتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں مزید کمی کا واضح راستہ سامنے آتا ہے تو سونے کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد بحال ، ڈالر مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment