Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

الیکشن کمیشن نےفہرستوں سے 14 لاکھ 84 ہزار سے زائد ووٹرز کو خارج کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14لاکھ 84ہزار382وفات پانے والے ووٹرز انتخابی فہرستوں سے خارج کردئیے ، ووٹرز فہرستوں میں 8لاکھ 94 ہزار924نئے اہل ووٹرز شامل کرلئے گئے۔

الیکشن کمیشن نے 7مئی سے 2 جولائی تک رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کردئیے جس کے مطابق دو ماہ میں ملک بھر میں تقریباً 6 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز کم ہوئے۔

ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 5 لاکھ 89 ہزار458کی کمی ریکارڈ کی گئی ، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعدادکم ہوکر 13 کروڑ 65 لاکھ 74 ہزار399ہوگئی۔

4لاکھ 50ہزارمرداورایک لاکھ 38ہزارخواتین ووٹرزکم ہوئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 78 ہزار909ووٹرز کی کمی ہوئی،سندھ میں 97 ہزار216ووٹرز کم ہوئے۔

اسی طرح بلوچستان میں 2226 اور خیبر پختونخوا میں 9046 ووٹرز میں کمی آئی ۔اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں 2061 ووٹرز کم ہوئے۔

ذرائع کے مطابق انتخابی فہرستیں نادرا کے ڈیٹا کی بنیاد پر اپ ڈیٹ ہوتی ہیں،قومی شناختی کارڈ سے منسلک ہونے کے باعث ڈپلیکیٹ ووٹرز کا امکان نہیں۔

Related posts

محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، داخلی سکیورٹی پر گفتگو

Mobeera Fatima

پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کو حفاظتی ضمانت دے دی

Mobeera Fatima

وفاقی وزیر صحت کا صوبائی مشیر صحت سے رابطہ، مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق

Mobeera Fatima

Leave a Comment