Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

‘آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے’، رانا ثنا کا انتخابی جلسے سے خطاب

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پارٹی قیادت کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ بڑے انتخابی وعدے کیے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں کھوئی رٹہ میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ پارٹی نے ہمیشہ نعروں کے بجائے عملی کارکردگی سے کام کر کے دکھایا ہے اور آئندہ بھی عوامی خدمت کا یہی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام باشعور ہیں اور وہ اپنے روشن مستقبل کے لیے درست فیصلے کریں گے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔

Related posts

آئینی بینچ کے بیٹھنے تک کیا ہم غیر آئینی ہیں ؟ جسٹس منصور علی شاہ

Mobeera Fatima

پاکستان بہت جلد تمام مشکلات سے نکل آئے گا، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

ہماری شادی میں کوئی لڑکا اور لڑکی نہیں، حرا خان

admin

Leave a Comment