Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان 2027 میں پانچ ایک روزہ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گا۔

پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 15 سے 26 مئی 2027 تک ساؤتھمپٹن، مانچسٹر، لیڈز، چیسٹر لی اسٹریٹ اور کارڈف میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 15 مئی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 19 مئی کو مانچسٹر میں ہوگا،تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 21 مئی کو لیڈز میں  کھیلا جائیگا۔

اس طرح دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 23 مئی کو چیسٹر لی اسٹریٹ،پانچواں ون ڈے انٹرنیشنل میچ 26 مئی کو کارڈف میں ہوگا۔۔

پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی تیاری کا اہم موقع ہوگی۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027، 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

راشد خان کی تین سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی

Mobeera Fatima

ہربھجن سنگھ کا جوفرا آرچر کیخلاف نسلی امتیاز پر تبصرہ ، نیا تنازع کھڑا ہو گیا

Mobeera Fatima

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز ، مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment