Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

افغان طالبان کی جانب سے دہشتگردوں کی پشت پناہی نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی امن کیلیے بھی خطرہ ہے،دفترخارجہ

دفترخارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے جب کہ افغان طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی امن کیلیے بھی خطرہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کی بھی مذمت کرتا ہے۔ اور عالمی بحری راستوں کی سلامتی، آزادانہ آمدورفت اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو ناگزیر سمجھتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تجارتی جہازوں یا پاکستان کے بحری مفادات پر کسی بھی حملے کی صورت میں بھرپور دفاع کیا جائے گا۔ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں اور مذاکرات کی حمایت کرتا رہے گا۔

Related posts

ضمنی الیکشن میں جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

Mobeera Fatima

افغانستان میں شہری حقوق پامال، خواتین اور اقلیتوں پر مظالم میں اضافہ

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں ، ان کے بغیر حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے ، جے یو آئی

admin

Leave a Comment