سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 300 روپے اضافے سے 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 258 روپے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 107 روپے اضافے سے 6 ہزار 177 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 91 روپے بڑھ کر 5 ہزار 295 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 21 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ فی اونس چاندی 1.07 ڈالر اضافے کے بعد 56.98 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل رد و بدل دیکھا جا رہا ہے۔
