Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

عامر خان کا پورے خاندان کو ایک جگہ رکھنے کیلئے بڑا رہائشی منصوبہ

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنے خاندان کے تمام افراد کیلئے بڑی رہائش گاہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے پالی ہل کے نزدیک بیلا وسٹا اور مرینا اپارٹمنٹس میں 2 رہائشی منصوبوں کی ازسرنو تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان تمام اپارٹمنٹس کو ملا کر ایک بڑی اسکائی ولا تعمیر کی جائے گی۔ عامر خان پہلے ہی بیلا وسٹا میں متعدد اپارٹمنٹس کے مالک ہیں اور نئے رہائشی منصوبے کیلئے وہ تقریباً 100 کروڑ کی منصوبہ بندی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئی رہائش گاہ میں خاندانی تقریبات کیلئے وسیع وعریض ایریا مختص کیا جائے گا جبکہ ضرورت کے تحت رہائشی یونٹس بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ایک فلور انٹرٹینٹمنٹ زون کے طور پر تیار کیا جائے گا ، دوسرا فلور عامر کے بیٹے جنید خان کے لیے مختص کیا گیا ہے، عامر خود اپنی نئی نویلی دلہن گوری اسپرٹ اور ان کے بیٹے کے ساتھ دو فلور پر مقیم ہوں گے۔

Related posts

امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ نے “طلاق” پرفیوم متعارف کروا دیا

Mobeera Fatima

مہوش حیات اور سنجےدت کی سیلفی کے سوشل میڈیا پر چرچے

Mobeera Fatima

معاشرے میں صرف عورت ہی کیوں قربانی دے؟ فضیلہ قاضی

Mobeera Fatima

Leave a Comment