Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب سے آنے والی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی بالائی علاقوں پر اثر انداز ہے، جس کے باعث بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا، جبکہ دیر، چترال، سوات، کالام، مالم جبہ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پاراچنار، بنیر، پشاور، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ وسطی اور بالائی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ تاہم تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، سکھر، جیکب آباد، کراچی اور ساحلی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Related posts

ملک کے چند شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

مسلسل تین دن بارشوں کی پیش گوئی

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف حصوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment