Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ ریٹ کتنا ہو گیا؟

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں پچھلے چند دنوں کی مندی کے بعد ایک بار پھر زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولررز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

فی تولہ کے ساتھ ساتھ 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 7 ہزار 802 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 572 روپے کا ہو گیا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سونے کی قیمتوں میں آنے والی یہ یکدم اور بڑی تیزی انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی اچانک بڑھتی ہوئی سرگرمی کو ظاہر کرتی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ  4,078 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

سونا مزید مہنگا، قیمت 3 لاکھ 97ہزار 700روپے کی سطح پر آ گئی

Mobeera Fatima

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

admin

سونا 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تولہ ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment