Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی، اب فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی چیٹ ممکن

سان فرانسسکو: واٹس ایپ نے صارفین کو خوشخبری سنا دی، اب فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی چیٹ ممکن ہو سکے گی۔

میٹا کی ملکیت والے مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران صارفین کو فون نمبر ظاہر کیے بغیر ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت صارفین منفرد یوزر نیم (Username) کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ کر سکیں گے، جس کے بعد چیٹ کے لیے فون نمبر شیئر کرنا ضروری نہیں رہے گا۔

واٹس ایپ نے کہا کہ پیر سے صارفین ایپ کے ذریعے اپنا یوزر نیم محفوظ (Reserve) کر سکیں گے، تاہم یہ فیچر لازمی نہیں ہوگا، صارفین کسی بھی وقت اپنا یوزر نیم تبدیل یا حذف بھی کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق یوزر نیم زیادہ سے زیادہ 35 حروف پر مشتمل ہوگا جبکہ چند معروف شخصیات، سرکاری عہدیداروں اور مشہور ناموں کو عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں کیا جائے گا تاکہ ان کی شناخت کا غلط استعمال نہ ہو۔

واٹس ایپ کی ہیڈ آف پروڈکٹ ایلس نیوٹن ریکس نے کہا کہ بہت سے صارفین، خاص طور پر گروپ چیٹس میں، اپنا فون نمبر دوسروں کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہتے تھے، ان کے مطابق یہ فیچر صارفین کو اس بات پر زیادہ اختیار دے گا کہ وہ ایپ پر اپنی شناخت کس طرح ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔

Related posts

Xiaomi 17 Pro Max اور iPhone 17 Pro Max میں سے کونسا فون بہتر ہے؟

Mobeera Fatima

روس میں ہیومنائیڈ روبوٹ تقریب رونمائی میں ہی اسٹیج پر گرگیا؛ کمپنی کو شرمندگی کا سامنا

Mobeera Fatima

میٹا کا جیون ساتھی کی تلاش کیلئے اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرانے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment