Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

دوحا میں ایران امریکا ممکنہ مذاکرات ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں ، سرمایہ کار ایران اور امریکا کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحا میں ممکنہ مذاکرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

برینٹ خام تیل کے اگست کے سودے 75 سینٹ یا 1.03 فیصد کمی کے بعد 72.40 ڈالر فی بیرل پر آ گئے، جبکہ زیادہ سرگرمی سے ٹریڈ ہونے والا ستمبر کا معاہدہ 40 سینٹ یا 0.54 فیصد کمی کے ساتھ 73.51 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

اس کے علاوہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بھی 47 سینٹ یا 0.66 فیصد کم ہو کر 70.32 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹِم واٹرر کا کہن ہے کہ سرمایہ کار دوحہ مذاکرات کے مثبت نتائج کی امید پر قیمتوں کا تعین کر رہے ہیں، اگرچہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل کی مکمل بحالی کے واضح آثار ابھی سامنے نہیں آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ محتاط انداز میں پُرامید ہے، تاہم سرمایہ کار کشیدگی میں حقیقی کمی کے ٹھوس شواہد سامنے آنے تک محتاط حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

Related posts

گڈز ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ سیمنٹ ڈیلرز نے بھی ہڑتال کردی

Mobeera Fatima

زرتاج گل عدالت میں پیش ، وارنٹ گرفتاری منسوخ

Mobeera Fatima

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے طلب کرلیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment