Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

روس میں ’ہٹلر‘ نام سے پیزا آرڈر کرنے والا طالب علم گرفتار، عدالت سے جیل کی سزا

روس کے شہر نزنی ٹیگل میں ایک کالج طالب علم کو پیزا آرڈر کرتے وقت خود کو ’ایڈولف ہٹلر‘ ظاہر کرنا مہنگا پڑ گیا، جس پر اسے گرفتار کر کے عدالت نے پانچ دن قید کی سزا سنا دی۔

پولیس کے مطابق 18 سالہ تیموفے واخونن نے ایک مقامی شاپنگ سینٹر میں واقع ریسٹورنٹ سے پیزا آرڈر کرتے ہوئے اپنا نام ’ایڈولف ہٹلر‘ درج کروایا۔ موقع پر موجود ایک سیاسی رہنما نے اس عمل کو نوٹ کرتے ہوئے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

شکایت کنندہ کے مطابق یہ واقعہ ان کے ایک دوست کے سامنے پیش آیا، جو سابق فوجی ہے، اور انہوں نے اسے قانون کی واضح خلاف ورزی قرار دیا۔

علاقائی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے طالب علم کو اس کے کالج سے حراست میں لیا، جہاں اس نے بغیر مزاحمت کے گرفتاری دی اور اپنے عمل پر افسوس کا اظہار کیا۔ حکام کے مطابق ملزم نے معافی بھی مانگی اور کہا کہ اسے اپنے اقدام کے اثرات کا مکمل اندازہ نہیں تھا۔

Related posts

چین میں دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ دریافت

Mobeera Fatima

سابق صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر پیجر پھٹنے سے کریش ہو گیا تھا ، ایرانی رکن پارلیمنٹ

Mobeera Fatima

نیویارک: جنسی استحصال کے مقدمے میں تین بھائی مجرم قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment