Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی؛ فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں گرنے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسواسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 14 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 13 ہزار 410 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار 205 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 4,174.50 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ امریکی فیوچرز میں بھی 1.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی مضبوطی اور فیڈرل ریزرو کی سخت مالیاتی پالیسی سونے کی قیمتوں پر دباؤ کا سبب بن رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شرح سود کے بلند رہنے کے امکانات غیر منافع بخش اثاثوں جیسے سونے کے لیے منفی ثابت ہو رہے ہیں۔

Related posts

مرغی کا گوشت 482 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

Mobeera Fatima

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

Leave a Comment