Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پی ایس ایل 11 میں نئی ٹیموں کی شمولیت سے بورڈ کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان سپر لیگ (PSL) کے 11ویں ایڈیشن میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدنی اور منافع میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رانا محمود الحسن کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں پی سی بی حکام کی جانب سے پی ایس ایل 11 کے تفصیلی مالیاتی گوشوارے پیش کیے گئے۔

اس دوران یہ بتایا گیا کہ نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد پاکستان سپر لیگ کا مجموعی منافع تقریباً 2 ارب روپے سے بڑھ کر 7.5 ارب روپے سے زائد ہو گیا ہے۔

حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لیگ میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر آٹھ فرنچائزز کرنے کے فیصلے نے آمدنی کے ذرائع کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس کے باعث نشریاتی حقوق، اسپانسرشپ اور فرنچائز فیس کی مد میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق ٹورنامنٹ کے 11ویں ایڈیشن کے دوران کل اخراجات 2.64 ارب روپے رہے جبکہ مجموعی آمدنی 10.19 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ اس طرح ٹیکس کی کٹوتی سے قبل پی سی بی کو 7.54 ارب روپے سے زائد کا خالص منافع حاصل ہوا۔

Related posts

چیمپئنز کپ ٹیم کے مینٹورز پی سی بی سے ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کریں گے

Mobeera Fatima

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے الاؤنسز ایک بار پھر تاخیر کا شکار

Mobeera Fatima

پاک آسٹریلیا پہلا ٹی 20، میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment