Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیراعظم کو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز، اہم ہدایت دے دی

وزیراعظم شہباز شریف کو ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز دے دی گئی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصدا ضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے غیر رسمی اجلاس میں بجٹ پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں ٹیکسز سمیت تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے معاملات پر بات کی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر اعظم کو بجٹ کے اہم پہلو ؤں پر بریفنگ دی، ذرائع کے مطابق سر کاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15فی صد کے درمیان اضافے کی تجویز ہے اس معاملے پر وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ متوقع وسائل کی روشنی میں ورکنگ کی جائے کہ ملازمین کو کتنا ریلیف دیا جا سکتا ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم اتحادیوں سے صلاح مشورے کے بعد ہی کریں گے۔

Related posts

رواں مالی سال کے پہلے ماہ پاکستان کی غذائی اشیا کی برآمدات میں 45 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

گلیات، کالا بن کے مقام پرحادثہ، 3 طالبات جاں بحق، ایک شدید زخمی

Mobeera Fatima

فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment