Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

خریداروں کیلئے خوشخبری ، سونے کی قیمت مزید گر گئی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی دیکھی گئی ۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1469 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 1323 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے ہو گئی۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 67 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 730 روپے پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 14.69 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 453 ڈالر فی اونس تک گر گیا۔

 

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

ستمبر2024 تک حکومت کا قرض 69570 ارب روپے رہا، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ، 12 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment