Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پی آئی اے نجکاری کیس: لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے خلاف دائر آئینی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کو 18 جون کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ وہ فریقین کی جانب سے جوابات جمع کرانے کو یقینی بنائیں۔

تحریری حکم نامے کے مطابق درخواست میں پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں آئینی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار کے مؤقف کے مطابق ادارے کی نجکاری سے قومی خزانے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، وزارتِ دفاع، نجکاری کمیشن اور پی آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ پی آئی اے کے اثاثوں کی قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل ویلیوایشن نہیں کی گئی، جس کے باعث نجکاری کے عمل پر سوالات اٹھتے ہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 جون تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

Related posts

رولز میں ترامیم، فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر، آرمڈ فورسز کے شہداء کی فیملی کیلئے خصوصی پنشن

Mobeera Fatima

گندم سکینڈل میں حکومت کو 27 ارب نقصان کا انکشاف

admin

پاکستان میں دیوالی کی رونقیں، صدر، وزیراعظم کی ہندو برادری کو مبارکباد

Mobeera Fatima

Leave a Comment