Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

فوڈ اتھارٹی نے مضرِ صحت گوشت کی بھاری کھیپ پکڑ لی

پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA) نے راولپنڈی میں ملاوٹ مافیا اور مضرِ صحت گوشت سپلائی کرنے والوں کے خلاف ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کی ہے۔

فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے راولپنڈی کے داخلی راستے پر ناقص اور غیر معیاری گوشت کی ایک بھاری کھیپ پکڑ کر ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ کارروائی موٹروے ٹول پلازہ ٹھلیاں کے قریب ناکہ بندی کے دوران کی گئی، جہاں سرگودھا سے راولپنڈی لایا جانے والا 1 ہزار 200 کلو (30 من سے زائد) گوشت برآمد کیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ویٹرنری ڈاکٹر نے موقع پر موجود رہ کر گوشت کی سائنسی اور طبی جانچ کی، جس کے بعد اس گوشت کو انسانی صحت کے لیے شدید ناہل اور مضر قرار دیا گیا۔

اتھارٹی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تمام 1,200 کلو مضرِ صحت گوشت کو تلف کر دیا ہے اور گوشت اسمگل کرنے والے ملزم کے خلاف تھانے میں باقاعدہ مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

Related posts

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ فیصلہ، مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی میں 108،پیپلز پارٹی کی 68 نشستیں رہ جائیں گی

Mobeera Fatima

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

Mobeera Fatima

Leave a Comment