Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا کی کئی ممالک پر نئے ٹیرف کی تجویز؛ پاکستان بھی شامل

امریکی تجارتی نمائندہ دفتر نے جبری مشقت کے خلاف مؤثر اقدامات نہ کرنے کے الزام پر پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق مجوزہ ڈیوٹیز 10 سے 12.5 فیصد تک ہوں گی اور حتمی فیصلے سے قبل عوامی رائے اور سماعت کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں یہ جائزہ لیا گیا کہ آیا تجارتی شراکت دار ممالک جبری مشقت سے تیار شدہ اشیا کی درآمد روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں یا نہیں۔ اس تناظر میں چین، یورپی یونین، جاپان اور دیگر ممالک بھی تحقیقات کی زد میں آئے۔

رپورٹ کے مطابق 54 ممالک جبری مشقت سے بنی اشیا کی درآمد پر پابندی نافذ کرنے میں ناکام رہے، جبکہ پاکستان سمیت 6 ممالک ایسے پائے گئے جہاں ان پابندیوں پر مؤثر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے بیان میں کہا کہ اہم تجارتی شراکت داروں کی جانب سے جبری مشقت کے مسئلے کو نظر انداز کرنا ناقابل قبول ہے، جس سے امریکی ورکرز کو غیر منصفانہ مقابلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Related posts

سعودی عرب میں پیر تک بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

سربیا، ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 13 ہلاک

Mobeera Fatima

سعودی شہزادی الجوہرا بنت فیصل بن عبداللہ آل سعود انتقال کر گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment