Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت کا سلسلہ بدستور قائم ، معاہدے کیلئے فریم ورک تیار کرنے کی کوشش

ایران کی خبر رساں ایجنسی آئی ایس این اے کے مطابق پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔ 

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کا سلسلہ بدستور قائم ہے، دونوں فریق اس وقت پیغامات اور مجوزہ مسودات کا تبادلہ کر رہے ہیں، تاکہ کسی معاہدے کے لیے ایک باضابطہ فریم ورک تیار کیا جا سکے۔

اس سے قبل ایک ایرانی عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا تھا کہ مذاکرات کار “بہت قریب” پہنچ چکے ہیں اور ایک مسودہ معاہدے پر کام جاری ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ معاہدے کیلیے کچھ اچھے آثار موجود ہیں۔ پاکستانی حکام آج تہران کا سفر کریں گے، امید ہے کہ اس سے اس معاملے کو مزید آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

Related posts

ٹیم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہو تو اسے ایک سال تک معطل کر دینا چاہیے، گورنر سندھ

Mobeera Fatima

وفاق کی نسبت 200 فیصد مہنگی بجلی پیدا کی، کے الیکٹرک کا انکشاف

Mobeera Fatima

برائلر مرغی کا گوشت 416 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment