Daily Systematic Metro News Breaking News
تعلیم

ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے لازمی امتحان ‘ایم ڈی کیٹ’ (MDCAT) کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانات  16 اگست کو بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔

آفیشل نوٹیفکیشن کے مطابق اس سال کا امتحانی سلیبس وہی ہوگا جو پچھلے سال جاری کیا گیا تھا۔

مزید برآں، آرمی میڈیکل کالج اور دیگر سی ایم ایچ (CMH) سے وابستہ اداروں کے لیے نمز (NUMS) ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد 23 اگست 2026 بروز اتوار کو کیا جائے گا، جس کی رجسٹریشن کا عمل 18 مئی سے شروع ہو چکا ہے۔

پی ایم ڈی سی نے طلبا کو ایم ڈی کیٹ کی تازہ ترین تفصیلات اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کے لیے پی ایم ڈی سی کی آفیشل ویب سائٹ باقاعدگی سے وزٹ کرتے رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Related posts

قیدیوں کا فرار ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت راولاکوٹ جیل کی سکیورٹی پر مامور 7 اہلکار گرفتار

Mobeera Fatima

ایم ڈی کیٹ فیس میں بڑا اضافہ ، طلبہ اور والدین کا تحفظات کا اظہار

Mobeera Fatima

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی طویل اور مختصر تعطیلات کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment