Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

مودی کا دورہ یورپ ہزیمت کا سفر؛ عالمی سطح پر بھارتی سفاکیت بے نقاب

نریندر مودی کے حالیہ دورہ یورپ کے دوران بھارت کو عالمی سطح پر شدید سفارتی سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں مختلف ممالک کے سربراہان اور یورپی یونین کی جانب سے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر سخت سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ سیاسی تشہیر کے مقصد سے کیا جانے والا یہ دورہ مودی سرکار کے لیے فائدے کے بجائے ہزیمت کا سبب بن گیا ہے۔

دورے کے دوران نیدرلینڈز کے وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اقلیتوں کے حقوق اور آزادیِ صحافت کے معاملے پر واضح آئینہ دکھایا۔

ڈچ وزیراعظم نے دوٹوک انداز میں کہا کہ بھارت میں بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کے باعث مسلم اور دیگر اقلیتیں شدید دباؤ میں ہیں اور آزادیِ صحافت پر مسلسل قدغنیں لگائی جا رہی ہیں، جو کہ یورپی یونین اور نیدرلینڈز کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔

دوسری جانب، یورپی یونین نے بھی بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ یورپی ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ (فری ٹریڈ ایگریمنٹ) کا خواہش مند ہے، تو اسے سب سے پہلے انسانی حقوق اور جمہوریت کے تحفظ پر سنجیدہ بات چیت کرنا ہوگی اور اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کا سرحد سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سعودی عرب کے اسکولوں میں موسیقی کی تعلیم کیلئے 9 ہزار خواتین ٹیچرز کی تربیت

Mobeera Fatima

غزہ بچوں اور بھوکے لوگوں کا قبرستان بن چکا ہے، اقوام متحدہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment