Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا تعلیمی اداروں میں منشیات مانیٹرنگ کمیٹی میں اے این ایف اور پولیس شامل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کے خاتمے کے لیے دائر درخواست پر اہم سماعت کی ہے۔

عدالت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے یونیورسٹیوں میں منشیات کے استعمال کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، جبکہ وزارت تعلیم کو اس حوالے سے قواعد و ضوابط وفاقی حکومت سے جلد منظور کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین نے ریمارکس دیے کہ وہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ منشیات کی منتقلی میں آن لائن رائیڈرز اور ڈیلیوری بوائز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میں جاری ایک مقدمے میں بھی رائیڈرز اور ڈیلیوری بوائز کے منشیات کی سپلائی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایچ ای سی حکام نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ تعلیمی اداروں میں رائیڈرز کے لیے اب ایک مخصوص جگہ مقرر کر دی گئی ہے اور جو بھی ڈیلیوری بوائے آتا ہے پہلے اس کی سخت چیکنگ کی جاتی ہے۔

Related posts

ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی شخص کو بھی سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، محسن نقوی

Mobeera Fatima

مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

شہربانو کو پاکستان ویمن ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment