Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 17 مئی بروز اتوار بمطابق 29 ذیقعدہ کو طلب کر لیا گیا ہے، چاند کی رویت کے بعد عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا بھی فیصلہ ہو جائے گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اجلاس پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی میں طلب کیا گیا ہے، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

زونل اور ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی شام اپنے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔ چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

دوسری جانب سپارکو نے پیشگوئی کر رکھی ہے کہ ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اس طرح عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کی قوی توقع ہے۔

Related posts

ریلیف آپریشن میں ضروری اقدامات کئے جائیں ، وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ

Mobeera Fatima

20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوگیا

Mobeera Fatima

وفاقی کابینہ میں 2 خواتین سمیت مزید 10 ارکان کو شامل کئے جانے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment