Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کا منصوبہ

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنے آئندہ فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف پانچ پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل طویل ہوم سیریز شامل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگلش بورڈ نے اس مجوزہ منصوبے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور جنوبی افریقا کے حکام کے ساتھ ابتدائی بات چیت کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق انگلینڈ کا اگلا فیوچر ٹور پروگرام اگلے برس آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ہوم ایشیز سیریز سے شروع ہوگا، جس کے فوری بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف طویل ٹیسٹ سیریز کھیلی جائیں گی۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ جہاں پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف طویل سیریز ہوں گی، وہیں بنگلادیش اور سری لنکا کے خلاف محض ایک ایک ٹیسٹ میچ پر مشتمل مختصر سیریز بھی رکھی جائیں گی۔

Related posts

نیوزی لینڈ کے کپتان بھی بھارت کے دبئی ایڈوانٹیج پر بول پڑے

Mobeera Fatima

پیرس اولمپکس: پوائنٹس ٹیبل پر جاپان 4 میڈلز کے ساتھ سرِفہرست، آسٹریلیا کا دوسرا نمبر

Mobeera Fatima

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment