Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران جوہری پروگرام ختم کرنے سمیت کئی معاملات پر آمادہ ہو گیا ، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جوہری پروگرام جاری نہ رکھنے سمیت کئی معاملات پر آمادہ ہو چکا ہے۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اب شدت سے ڈیل چاہتا ہے، یہ بہت آسان ہے بس ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل اور ریڈار ختم کر دیئے ہیں، ایران کے رہنما مارے جا چکے، یہ رجیم چینج ہے ، ہم ایران سے وہ حاصل کریں گے جو چاہئے، گزشتہ 24 گھنٹے میں ایران کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ اب ڈیل ممکن ہے ، پہلے بھی ایران کے ساتھ اچھی بات ہوئی تھی لیکن بعد میں وہ بھول گئے۔

Related posts

اسرائیل رفح میں فوری طور پر فوجی آپریشن روکے،عالمی عدالت انصاف

admin

انتخابی نتائج پر تنقید، وینزویلا کا 7ممالک کے سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم

Mobeera Fatima

40 روز کی طویل بندش کے بعد مسجد الاقصیٰ دوبارہ کھول دی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment