Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

معاشی بہتری کیلئے کتابی باتیں نہیں، عملی اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی بہتری کے لیے کتابی باتیں نہیں، عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کیپٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور قیامِ امن کے لیے متحرک ہے اور مؤثر سفارتکاری کے مثبت نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے پیش نظر محتاط حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے، تاہم مشکل حالات کے باوجود پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور معاشی اشاریوں میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، وزیر خزانہ کے مطابق چیلنجز کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ مستحکم رہی ہے اور اصلاحات کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

Related posts

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے، 18 ویں ترمیم ختم کرنے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

سندھ بھرمیں میٹرک امتحانات کی تاریخ تبدیل کردی گئی

Mobeera Fatima

احسن اقبال نے فچ ریٹنگ کی رپورٹ مسترد کردی

Mobeera Fatima

Leave a Comment