Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بلوچستان کے علاقے رکھنی میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 5.0 ریکارڈ

بلوچستان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کا مرکز بلوچستان کے علاقے رکھنی سے 12 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا، جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

ابھی تک زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل یعنی پیر کو بھی بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پسنی اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

Related posts

اسلام آباد احتجاج ، عمران خان ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور پر ایک اور مقدمہ درج

Mobeera Fatima

انڈے مزید مہنگے ، مرغی، سبزی اور پھلوں کے نئے نرخ جاری

Mobeera Fatima

دنیا کی بہترین ایئرلائن کی فہرست جاری؛ ٹائٹل کس اسلامی ملک کے نام رہا؟

Mobeera Fatima

Leave a Comment