Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی ، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدے کیلیے بے تاب ہے ، ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ اس کی اجازت نہیں دینگے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی نیوی، فضائیہ کچھ نہیں بچا ،ایران کی معیشت تباہ ہو چکی ہے ، ہمارے خوبصورت بی ٹو بمبار طیاروں نے انکی نیوکلیئر تنصیبات تباہ کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ وینزویلا والا کام کر رہے ہیں ، سب بہترین جا رہا ہے ، ایران کے 159 بحری جہاز سمندر کی تہہ میں ہیں ، ایران نے 42 ہزار افراد کو مارا ، ابھی 8 خواتین کو پھانسی دینے والے تھے ، میں نے ان 8 خواتین کی جان بچائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ جون کے حملوں نے ایران کی جوہری صلاحیت تباہ کر دی ، ہم نہیں جانتے ایران میں حکومت کون کرتا ہے ، ایران جنگ ختم ہوتے ہی تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیٹو ممالک نے ہماری مدد نہیں کی ، جرمن چانسلر بری کارکردگی دکھا رہے ہیں ، ہو سکتا ہے،جرمنی ، اٹلی اور اسپین سے امریکی فوج نکال لیں۔

Related posts

میرے حامی پرتشدد لوگ نہیں، جیت کیلئے پر امید ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

یو اے ای کا ویزہ حاصل کرنے کیلئے پاسپورٹ کے بیرونی کور پیج کی کاپی جمع کرانا لازمی قرار

Mobeera Fatima

پولینڈ میں 1600پبلک ریفریجرٹرز ، جہاں سے ہر کوئی مفت کھانا لے سکتا ہے

Mobeera Fatima

Leave a Comment