Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2کوششیں ناکام بنادیں، 13 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد پر ہونے والی دراندازی کی دو بڑی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں مؤثر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا۔

جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے گروہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ خوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

اسی طرح شمالی وزیرستان میں بھی پاک افغان سرحد پر دراندازی کی ایک اور کوشش کو ناکام بنایا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید 5 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان حکومت اپنے شہریوں کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے اور اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

Related posts

وزیراعظم نے ایف بی آر میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل ، اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی منسوخ

Mobeera Fatima

مون سون کے دوران صوبوں سے رابطے مزید مؤثر بنائے جائیں ، وزیراعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت

Mobeera Fatima

Leave a Comment