Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

میلانیا ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میلانیا ٹرمپ نے اپنے اوپر الزامات جھوٹ اور کردار کُشی قرار دیتے ہوئے ایپسٹین اسکینڈل کے متاثرین کے لئے کانگریس سے کھلی سماعت کا مطالبہ کر دیا۔

میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ ان کے بارے میں پھیلائی جانے والی غلط معلومات فوری طور پر بند ہونی چاہییں۔ سوشل میڈیا پر برسوں سے ان سے متعلق جعلی تصاویر اور بیانات گردش کر رہے ہیں، جن پر یقین کرنے سے گریز کیا جائے۔

میلانیا ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ نہ تو ایپسٹین کی متاثرہ تھیں اور نہ ہی انہوں نے ان کا تعارف ڈونلڈ ٹرمپ سے کروایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر سے ایپسٹین سے ملاقات سے 2 سال قبل ہی مل چکی تھیں۔

Related posts

اسٹوڈنٹس یونین کیس، وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا حکومت کا رمضان پیکیج ، ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے ملیں گے

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا بجٹ میں ٹریفک جرمانے بڑھانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment