Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پی ایس ایل میں کراچی کنگز کو دھچکا، یو اے ای کے کھلاڑی وطن واپس طلب

پاکستان سپر لیگ (Pakistan Super League) کے 11ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کو اس وقت دھچکا لگا جب متحدہ عرب امارات کے دو کھلاڑیوں کو ان کے بورڈ نے واپس بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق خزیمہ بن تنویر اور محمد وسیم کو اماراتی کرکٹ بورڈ نے فوری طور پر وطن واپس طلب کیا ہے۔ دونوں کھلاڑی کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز کو یو اے ای کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ڈی 50 میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ امکان ہے کہ یہ کھلاڑی دو میچز کھیلنے کے بعد دوبارہ ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت حاصل کر لیں گے۔

کراچی کنگز کا اگلا میچ 9 اپریل کو کراچی میں پشاور زلمی کے خلاف شیڈول ہے، جہاں ٹیم کو ان کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان بڑا مقابلہ؟ آج تین میچ کھیلے جائیں گے

Mobeera Fatima

ایران فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہوا یا کیا گیا؟ الجیرین کپتان کے بیان نے ہلچل مچا دی

Mobeera Fatima

پی سی بی کے 5 مینٹورز کو ماہانہ 50 ، 50 لاکھ روپے تنخواہ ادا کرنیکا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment