Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاک افغان سرحد سے خاردار تاریں ہٹانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، وزارت اطلاعات

اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے پاک افغان سرحد سے خاردار تاریں ہٹانے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

وزارت اطلاعات نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم اور بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے ترجمانوں کی جانب سے جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد تقریباً 2 ہزار 640 کلومیٹر طویل ہے۔ اور اس دشوارگزار اور پیچیدہ جغرافیائی علاقے میں صرف پاکستان ہی سرحدی باڑ کی حفاظت کر رہا ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق طالبان رجیم دہشتگردوں، اسمگلروں اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے سرحدی صورتحال مزید حساس ہو چکی ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ پاک افغان سرحد کی پیچیدہ نوعیت کو سیکیورٹی ادارے متعدد بار عوام اور عالمی برادری کے سامنے بیان کر چکے ہیں۔

وزارت اطلاعات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں اور پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

Related posts

کل رات تک بھارت کی کارروائی جاری تھی، ہم نے قرض پورا کر دیا، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

اسلام آباد کی نئی سڑکیں شہداء کے نام سے منسوب کرنیکا اعلان

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 7 روپے کلو مہنگا، انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment