Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

صدر ٹرمپ 4 سے 6 ہفتوں میں ایران سے تنازع ختم کرنے کے خواہش مند ہیں: امریکی اخبار

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے کہا ہےکہ ٹرمپ جنگ جلد ختم کرنے پر زور دے رہے ہیں اور ایران سے تنازع 4 سے 6 ہفتوں میں نمٹانےکے خواہش مند ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے قریبی مشیروں کو بتایا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ طویل نہیں کرنا چاہتے، امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ جنگ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہیے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے چینی صدر سے مئی میں بیجنگ سمٹ اس بنیاد پر رکھی کہ جنگ اس سے پہلے ختم ہوجائے گی، ٹرمپ کی توجہ کبھی کبھی دیگر سیاسی امور، جیسے وسط مدتی انتخابات اور امیگریشن اقدامات کی طرف منتقل ہوجاتی ہے، صدر نے ایک ساتھی کو بتایا کہ جنگ ان کی دیگر ترجیحات سے توجہ ہٹا رہی ہے، قریبی مشیروں کے مطابق ٹرمپ اگلے بڑے چیلنج کی طرف بڑھنے کے لیے  بے تاب دکھائی دیتے ہیں، بعض اتحادیوں کو امید ہے کہ ٹرمپ کیوبا کی کمیونسٹ حکومت کے خاتمے پر توجہ دیں گے۔

Related posts

امریکا کا چارلی کرک کے قاتل کی معلومات فراہم کرنے پر ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان

Mobeera Fatima

ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی بحری بیڑے اور فوجی اڈوں پر حملے ، ایندھن کے ذخائر میں آتشزدگی

Mobeera Fatima

محمد بن سلمان اور ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ ، تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق

Mobeera Fatima

Leave a Comment