Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عید کے دنوں میں ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان، کراچی کا موسم کیسا رہیگا؟

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے آج سے 25 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

این ڈی ایم اے نے  ملک میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 25 مارچ تک  اسلام آباد، پنجاب ،خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے  کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے 23 مارچ تک آندھی، تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہیں جبکہ کراچی، حیدرآباد ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے، جس پر صوبائی اور ضلعی ادارے الرٹ رہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ آج رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو رہا ہے۔

Related posts

ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا ، سب کو ٹیکس آمدن میں حصہ ڈالنا ہو گا ، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز

Mobeera Fatima

نواز شریف حکومت بدلنے کی سازشوں میں شریک رہے ، فواد چوہدری

admin

Leave a Comment