Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سرگودھا: بیٹی کے کردار پر شک، باپ نے کلہاڑی سے بیوی اور 5 بچوں کو قتل کردیا

سرگودھا کے نواحی علاقے  بھاگٹانوالہ میں شوہر  نے مبینہ طور پر کلہاڑی کا وار کرکے بیوی سمیت 5  بچوں کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم کو اپنی بیٹی کے کردار پر شک تھا جس کے پیش نظر ملزم نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار سے  اپنے 4 بیٹے، ایک بیٹی اور بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے  کے بعد ملزم نے خود کو بھی زخمی کرلیا جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم شدید زخمی ہے اس کی حالت بہتر ہونے پر اس سے تفتیش کی جائے گی۔

دوسری جانب  لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچا دی گئی ہیں جب کہ مقتول بچوں کی عمریں ایک سے 16 سال کے درمیان ہیں۔

Related posts

والد کے کہنے پر روپوش ہوا ، حکومتی اہلکار سے ملاقات ثابت ہونے پر سیاست چھوڑ دونگا ، زین قریشی

Mobeera Fatima

پشاور، روٹی کی قیمت میں اضافہ

Mobeera Fatima

سرگودھا، منشیات فروشوں کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکارشہید، 2زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment