Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

اسرائیل کے رات گئے لبنان پر شدید حملے، دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے، 6 شہری جاں بحق

اسرائیل نے رات گئے لبنان پر شدید حملے کیے جس کی وجہ سے اب تک 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے رات گئے لبنان پر شدید حملے کیے، جس کے نتیجے میں آگ لگنے کے بعد دھواں اٹھتا دکھائی دیا جبکہ اسرائیلی حملوں میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اور ایران نے اسرائیل کے خلاف پہلا مربوط اور مشترکہ حملہ کیا، جنگ کےآغاز کے بعد یہ پہلا مربوط حملہ تھا۔ 

ایران نے بھی اسرائیل پر مشترکہ حملے کی تصدیق کی ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل پر 150 راکٹ فائر کیے گئے۔

ادھرحزب اللہ کا کہنا ہے کہ حملے میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے نواح میں ملٹری انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

Related posts

پاک ایران کا دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ٹرمپ انتظامیہ نے لاکھوں تارکین کی قانونی حیثیت ختم کر دی ، امریکا چھوڑنے کا حکم

Mobeera Fatima

ملک دیوالیہ ہوچکا، معیشت تباہی کی جانب گامزن ہے، ڈاکٹر قیصر بنگالی

Mobeera Fatima

Leave a Comment