Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان کی سعودی عرب سے 2 ملین ٹن خام تیل عمان پہنچانے کی درخواست

اسلام آباد: آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ایندھن کی سپلائی چین میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے دوران پاکستان نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ 23 مارچ کو عمان کی بندرگاہ پر 2 ملین بیرل خام تیل لے کر ایک بہت بڑا آئل ٹینکر (VLCC) روانہ کیا جائے، جہاں سے چار پاکستانی جہاز اس تیل کو حاصل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک سعودی حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا یہ جہاز عمان کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا یا براہ راست پاکستانی سمندری حدود میں تیل فراہم کرے گا، جس کی وجہ سے ایندھن کی سپلائی چین میں غیر یقینی برقرار ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق پاک عرب ریفائنری لمیٹڈپارکو کے دو جہاز، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کا ایک جہاز اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (PRL) کا ایک جہاز اس بڑے ٹینکر سے خام تیل حاصل کریں گے۔ اس دوران چھوٹے پیمانے پر کچھ کھیپیں پہلے ہی پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ 

Related posts

خیبر پختونخوا میں موٹر وہیکل آٹومیشن سسٹم کا اجرا

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 6 روپے تک اضافے کا امکان

Mobeera Fatima

گلگت بلتستان انتخابات، شگر میں 71 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کیلئے تیاریاں مکمل

Mobeera Fatima

Leave a Comment